قومی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے‘ زاہد شاہ میر

29 مئی 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری شاہ میر نے کہا ہے کہ قومی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ اپوزیشن کا بجٹ پر پروپیگنڈا بلا جواز ہے‘ نواز شریف حکومت مسلسل پانچواں بجٹ مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کی دلیل ہے۔ زاہد شاہ میر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا‘ جس سے مہنگائی میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے قائد نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر ان سے ا ظہار تشکر کرتی ہے۔ انشاء اللہ مخالفین کے تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود مسلم لیگ (ن) اپنی مدت پوری کرکے آئندہ الیکشن میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...