پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہمارے تحفظ کا ضامن ہے‘ حاجی محمد وارثی

29 مئی 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سٹی 124 کے عہدیداران وکارکنان کا اجلاس ’’یوم تکبیر‘‘ 28 مئی 1998ء کے حوالے سے حاجی محمد درانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی ایٹمی ملک نواز شریف کی وجہ سے ہے‘ 28 مئی 1998ء کووزیراعظم نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کا وقاربلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کی مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیزکو ناقابل تسخیربنادیا۔ وطن دشمنوں کی ایٹمی پاکستان کس صورت برداشت نہیں ۔ پاکستان کی جوہری پروگرام ہی ہمارے تحفظ کاضامن ہے۔