پیپلز پارٹی غریب عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے،جاوید شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور بھٹو ازم ہی ملک کی خوشحالی ،وقار میں اضافے اور غریب عوام کی خوشحالی کا ضامن ہے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میںقائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹوکا مشن پورا کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی پی شعبہ خواتین ضلع کورنگی کے زیر اہتمام غریب اور مستحق خواتین میں سلائی مشین کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔