ڈاکٹر قدیر کی بدولت پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک بنا‘ طارق مدنی

29 مئی 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربر ا ہ طا رق محمود مدنی نے کہا ہے کہ نامورو ممتازسائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے پاکستان عا لم اسلام میںپہلا اور دنیا میںساتواں ایٹمی پاور ہے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا وطن عزیز کو ایٹمی پاور بنا نا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمان ایک ذہین، با صلاحیت ومحنتی قوم ہے اور اگر مسلمان اپنی جدوجہد وصلاحیتوں کو پوری طرح سے بروئے کار لے آئیں تو ہم مسلمانوں کا دنیا کی کوئی بھی سپر پاور مقابلہ نہیں کرسکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب افطار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب پا کستا ن امن کونسل سندھ کے زیر اہتمام صوبائی صدر مولانا عبدالماجد فاروقی کی زیر صدارت مدرسہ تعلیم القرآن گلستان جوہر میں ہوئی تقریب سے قاری تاج محمد مکی ، قاری نورالحسن، قاری محمد حسن رحیمی ، ایم اے کے فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔