’’یوم تکبیر‘‘ ملک کے ا ستحکام کا قومی تہوار ہے‘ سلیم انجم

29 مئی 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر سید انجم نے کہا ہے کہ ’’یوم تکبیر‘‘ ملک کے استحکام کا قومی تہوار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت1998ء میں 7 ایٹمی دھماکے کرکے 5بھارتی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے عالمی دبائو مسترد کرکے پاکستان کوایٹمی طاقت دے کر ناقابل تسخیر ملک بنادیااور پاکستان کو عالم اسلام کا پہلا ایٹمی ملک بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ سلیم انجم نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی ر اہ پر گامزن ہے۔ مخالفین کی حکومت گرانے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔