یوم بدر سے لیکر رمضان میں قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے، راشد نسیم

29 مئی 2017

کراچی (نیوز رپورٹر )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ رمضان قرآن اور مسلمانوں کی فتوحات و جشن کا مہینہ ہے۔ یوم باب الاسلام ،یوم بدر سے لیکر مملکت خداداد پاکستان کا رمضان میںقیام بھی اللہ کا انعام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد سلمان فارسی اورنگی ٹائون میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سامراجی قوتیں امت کو تقسیم اور انتشار پیدا کرنے کے لئے مسلمانوں کو مسلکوں بلاک سمیت مختلف سازشوں میں مصروف ہیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور اسرائیل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔