یا سین آباد اور گرد ونواح میں پا نی فراہم کیا جائے: ایچ آر این
کراچی (نیوز رپورٹر ) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی چیپٹر کے صدر انتخاب عالم سوری اور ان کے ہمراہ وفد نے فیڈرل بی ایریاکے علاقے یا سین آباد ، آصف نگراور اے ون کا ٹیج کے نما ئندوں سے علاقے کے بڑھتے ہو ئے مسائل پر با ت چیت کی۔ بتا یا گیا کہ علاقے میں پچھلے کئی ما ہ سے پا نی کی شدید قلت ہے اور ر ہائشی پا نی کی بو ندبوند کو ترس رہے ہیں۔ واٹر بورڈکا نا اہل اور بد عنوان عملہ دکھاوے کیلئے جگہ جگہ کھد ائیاں کر کے اپنی کار کردگی دکھا رہے ہیں، مگر عملی طور پر کچھ نہیںہورہا ہے۔ انھوں نے مز ید بتا یا کہ حکام سے گزارش ہے کہ اس نااہل عملے کو فوری طورپر معطل کروائے اور اہل اور ایما ندار عملے کو یہاں تعینا ت کیا جائے ۔اس مو قع پر انتخاب سوری نے وا ٹر بورڈ کی انتظا میہ پرافسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ یا سین آباد اور گرد ونواح کو فوری طورپر پا نی فراہم کیا جائے ۔