برطانیہ : دہشت گردی کے خطرے کی سطح کم کردی گئی فوج آج واپس چلی جائیگی

29 مئی 2017

لندن (اے پی پی+صباح نیوز) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو سنگین سے کم کر کے شدید کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے پولیس کی مدد کے لیے تعینات کی گئی فوج واپس بیرکوں میں چلی جائے گی۔برطانوی وزیر اعظم نے یہ اعلان ایمرجنسی کمیٹی کوبرا کے اجلاس کے بعد کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے متعدد کارروائیوں کے بعد خطرہ کم ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔برطانیہ کے سینئر ترین انسداد دہشت گردی کے افسر مارک راو¿لی نے کہا مانچسٹر حملے کے حوالے سے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔ہمیں بم کی تیاری کے بارے میں مزید معلومات ملی ہیں اور ابھی مزید کام ہونا باقی ہے۔دوسری جانب مانچسٹر پولیس نے کنسرٹ حملے کے حملہ آور سلمان عبیدی کی نئی تصاویر جاری کی ہیں۔ تصاویر حملے سے کچھ دیر پہلے کی ہیں۔جاری کی گئی نئی تصاویر سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے حملے میں استعمال ہونے والا بم سٹی سینٹر کے ایک اپارٹمنٹ میں تیار کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور اسی اپارٹمنٹ سے حملے کے لئے روانہ ہوا تھا۔
برطانیہ