عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، چیئرمین کشمیر کمیٹی فضل الرحمن کا احتساب کیا جائے : عمران خان

29 مئی 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے برہان وانی کے جانشین سبزار بھٹ سمیت 12 افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوںکا قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے۔عمران خان نے ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے، بھارت کی حالیہ بربریت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا۔ ہم کشمیری عوام کی حق خود اداریت کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔انہوں نے عالمی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا بدقسمتی سے عالمی سیاست میں بھارت کو کشمیریوں پر بے جا ظلم و ستم ڈھانے کی اجازت ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے نہیں دیں گے۔عمران خان نے مزید کہا مولانا فضل الرحمن کا کشمیر کمیٹی سے متعلق احتساب کیا جائے۔
عمران