ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ ایڈ وائزری فورم تشکیل
کراچی ( نیوز رپورٹر )تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم و تربیت میں عصر ی اصلاحات متعارف کرانے اور انہیں عملی جامہ پہنانے کیلئے ماہرین پر مشتمل مشاورتی فورم ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ ایڈوائزری فورم قائم کردیا گیا ہے جس کے تحت نجی وسرکاری سیکٹر میں خدمات انجام دینے والے متعلقہ اداروں کو ضروری معلومات فراہم کی جائےں گی اکہ ان کا کارگردگی کو مزید بہتر بنایاجاسکے۔ تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم و تربیت سے متعلق مشاورتی فورم کا قیام سرکاری و نجی شعبہ کے ایک نمائندہ اجلاس میں عمل میں آیا جس میں مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ TEVTA مظفر علی بھٹو ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیز چیئرمین PAAPAM مشہودعلی خان و دیگر نے شرکت کی۔