رمضان تزکیہ نفس کا مہینہ ہے‘ احکام خداوندی کی تکمیل کی جائے‘ عباس کمیلی

29 مئی 2017

کراچی( نیوز رپورٹر) جعفریہ الائنس کے تحت استقبال رمضان کانفرنس جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں ہوئی جس میں قومی و ملی شخصیات‘ ماتمی انجمنوں کے نمائندگان‘اسکاﺅٹس گروپس‘ جلوسوں کے پرمٹ ہولڈر اور شیعہ تنظیموںکے رہنماﺅں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ رمضان میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ مساجد و امام بارگاہوں اوردینی مراکز کی سیکیورٹی بھی بہتر اور سخت کی جائے۔ مہنگائی‘ کرپشن‘ ٹریفک جام اور پانی وبجلی کی عدم دستیابی کو ختم کیا جائے اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔ مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ مسلمان رمضان کی اہمیت کو سمجھیں۔ مولانامرزا یوسف حسین نے کہا کہ رمضان دوسرے اسلامی مہینوںسے افضل ہے۔ مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ یہ ماہ تذکیہ نفس اور احکام خدا وندی کی تکمیل کا مہینہ ہے۔ اجتماع سے علامہ باقرزیدی‘ علامہ نثارقلندری‘ ڈاکٹرعارف‘ مولانا شبیرمیشمی‘ شبر رضائ‘ علامہ سجاد شبیر‘شمس الحسن شمسی‘ یعقوب شہباز‘ مبشر زیدی‘ راشد حسین رضوی‘ تصور حسین شاہ ایڈووکیٹ‘ سلمان مجتبیٰ‘ حسن صغیر عابدی‘ علامہ اظہر حسین‘ مولانا نعیم الحسن‘ مولاناطالب موسوی‘ ضیاء الحسن‘ دانش عابدی‘ وجیہہ الحسن عابدی اوردیگرنے بھی خطاب کیا اور کہا کہ خانہ کعبہ‘ روضہ رسول و نجف اشرف کربلا معلیٰ اور شام کے مقدس مقامات کا بھر پور دفاع کیا جائے گا۔