رمضان المبارک ¾خواہشات نفس سے رُک جانے کا مہینہ ہے ۔ دردانہ صدیقی
کراچی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور خواہشات نفس سے رُک جانے کا مہینہ ہے جو روح و جسم کو آلودگیوں سے پاک کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔