نماز تراویح کے مقامات کو ہر ممکن سیکیورٹی دیجائے ‘ آئی جی
کراچی (کرائم رپورٹر ) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے حکم دیاہے کہ رمضان المبارک سیکیورٹی/ٹریفک کنٹی جینسی پلان پر عمل درآمد تمام تر ترجیحات کو پیش نظر رکھ کر یقینی بنایاجائے ۔رینڈم اسنیپ چیکنگ حکمت عملی اور لائحہ عمل کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایاجائے ۔باالخصوص تین گھنٹے روزانہ اسنیپ چیکنگ کی جائے۔ مساجد،امام بارگاہوں، نمازتروایح کے دیگر کھلے مقامات پر خصوصی سیکیورٹی فوکس رکھا جائے ۔پکٹنگ پیٹرولنگ علاقہ ریکی نگرانی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران نا صرف باہمی روابط بلکہ تھانہ ٹو تھانہ رابطوں کو بھی مضبوط کیا جائے ۔سحری اور افطار سے قبل تا تراویح کے اختتام تک سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات غیرمعمولی بنائے جائیں۔ٹریفک پولیس افسران اورجوان افطار سے قبل ٹریفک کی روانی اور سڑکوں پر ٹریفک دبا¶ کم رکھنے کے حوالے سے خصوصی انتظامات یقینی بنائیں۔ترقیاتی کام کی وجہ سے متاثرہ سڑکوں / روٹس کے لیئے متبادل راستوں اور انکی تشہیر کو یقینی بنایا جائے ۔