رمضان المبارک کا احترام‘ حکومت نے ایک ماہ کیلئے پھانسی پر عملدرآمد م¶خر کردیا
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) حکومت نے رمضان المبارک کے احترام میں ایک ماہ کیلئے پھانسی پرعملدرآمد موخر کر دیا۔تفصےل کے مطابق وفاقی حکومت کی ہداےت پروزارت داخلہ نے رمضان المبارک کے احترام میں ایک ماہ کیلئے پھانسی کی سزاپرعمل درآمد روکنے کا حکم جاری کردیا پھانسی پرعمل درآمد پرایک ماہ کی پابندی ماہِ رمضان کے احترام میں لگائی گئی ہے ماہِ رمضان میں کسی بھی قیدی کوپھانسی نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وہ تمام قیدی جن کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں، ان کی سزا پرعمل درآمد رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔رمضان المبارک کے مہینے میں پھانسی کی قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جائے۔
پھانسی روک دی