کراچی ‘ٹریفک حادثات‘2 موٹر سائیکل سواروں سمیت5 افراد ہلاک

29 مئی 2017

کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاﺅن میں عبد اللہ موڑ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار30 سالہ شہزاد ولد غلام مسرور ہلاک ہوگیا۔ گلشن معمار میں عباس کٹ کے نزدیک تیز رفتار ٹرالر سڑک کنارے بیٹھے ہوئے افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کلفٹن میں عبد اللہ شاہ غازی مزار کے نزدیک تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان16 سالہ علی ارسلان ولد علی محمد ہلاک اور دوسرا18 سالہ عظیم ولد صابر زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی نمبر چار میں بھی ٹریفک کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
کراچی حادثات