مہنگائی کا نوٹس، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے، مراد علی شاہ

29 مئی 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام ڈویزنل کمشنرز کو فون پر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور کمشنر ز ، ڈپٹی کمشنر ز اور دیگر متعلقہ افسران کو پھلوں ، سبزیوں اور گروسری مارکیٹ کا دورہ کرنے کا کہا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول منڈیوں سے ہی کرنا چاہیے پھر مارکیٹوں پر بھی انفورسمینٹ کیا جائے اور عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں اور مجھے افسران کے دوروں کی روزانہ کی بنیار پر رپورٹس دی جائیں اور عوام اپنی شکایات سی ایم کمپلین سیل 02199207568 پر رجسٹر کروائیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پیپلز پارٹی کے رہنمائ سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعلیٰ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مہنگائی نوٹس

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...