کراچی میں جاری ترقیاتی کام 30 جون سے پہلے مکمل کئے جائیں،وزیراعلیٰ

29 مئی 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پیکج کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حکام کو30جون تک تعمیراتی اورمرمتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نیشنل ہائی وے پرزیر تعمیر منزل پمپ فلائی اوور ، طارق روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کام30جون سے پہلے مکمل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کے علاوہ کچرے کے ڈبوں کی موجودگی ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں میں معیار کو بھی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دوران رات کے اوقات میں بھی ترقیاتی کام جاری رکھنے کی ہدایات دی تاکہ شہریوں کو تکلیف نہ ہوا۔
وزیر اعلیٰ