بجلی بند ، کراچی کو 150 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا

29 مئی 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بجلی کے بریک ڈاو¿ن کے باعث اتوار کے روز کراچی کو 150ملین گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ، رمضان المبارک میں شہریوں کو دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے تیار کیا گیا واٹربورڈ کا شیڈول اور ناغہ سسٹم بریک ڈاو¿ن کے باعث متاثر ہوگیا ہے ،شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پانی کی تقسیم کے پمپنگ اسٹیشنز کی کارکردگی بھی بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً بلندی اور شہر کے دوردراز علاقوں میں آباد شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا ہے ،گھارو فلٹر پلانٹ کی بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی ،شہر کو فراہمی آب کو مکمل نظام پیر کی صبح 6 سے 8 بجے تک بحال ہوسکے گا ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات 2:45 پر کے الیکٹرک کے پاو¿ر بریک ڈاون کے سبب کراچی کو پانی فراہم کرنے والے واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی ،گھارو ،پپری ،حب، این ای کے ، پمپنگ اسٹیشنز سمیت شہر میں قائم تقسیم آب کے پمپنگ اسٹیشنز سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ فلٹر پلانٹس پر بھی کام معطل ہوگیا۔واضح رہے کہ واٹربورڈ نے شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کیلئے پانی کی فراہمی کا خصوصی شیڈول ترتیب دیا تھا اس کے علاوہ پانی کی طلب کے مقابلے میں رسد کم ہونے کے باعث پہلے ہی ناغہ سسٹم نافذ ہے جو کہ بجلی کے بریک ڈاو¿ن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے ،واٹربورڈ شہریوں کو پانی کے بحران سے بچانے کے لئے بھرپور کوشش کررہا ہے تاہم بریک ڈاو¿ن کی وجہ سے تمام پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے با عث شہر کو پانی کی فراہمی پیر کی صبح 6سے 8بجے تک معمول پرآسکے گی ،ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے شہریوں سے پانی احتیاط اور کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔
واٹربورڈ