لیاری گینگ وار کمانڈر سہیل عرف ڈی سی پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر) سائٹ میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں لیاری گینگ وار میں ملوث کمانڈر ہلاک جبکہ اسٹیل ٹاﺅن میں پولیس نے مقابلہ کے بعد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ میں سی ٹی ڈی پولیس نے نورس چورنگی کے قریب گینگ وار ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا اس کی شناخت سہل عرف ڈی سی کے نام سے ہوئی جو لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر اور قتل اقدام قتل بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ ملزم سہیل عرف ڈی سی 2007ءتک ایم کیو ایم میں شامل تھا اور2010ءمیں لیاری گینگ وار کا حصہ بنا تھا۔ ادھر اسٹیل ٹاﺅن پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم محمد رمضان زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم رمضان لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
گینگ وار کمانڈر ہلاک