روزہ داروں کے صبر کی آزمائش، آئندہ 3 روز شدید گرمی کا امکان

29 مئی 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز پر ہی گرم موسم کی بری خبر سنا دی۔ میٹ آفس کا کہنا ہے آئندہ دو سے تین روز ملک کے زیادہ تر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ، پنجاب، بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، جب کہ بالائی علاقوں کا موسم قدرے بہتر ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر خاص طور پر میدانی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیںاور درجہ حرارت52ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔کراچی اور لاہور میں ہیٹ ویو کی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔کراچی میں درجہ حرارت اگرچہ 35ڈگری ہے لیکن احساس 43ڈگری جیسا ہے ، اسی طرح لاہور میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن اس کا احساس 43ڈگری کے برابر ہے۔سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے شہر تربت میںپڑی جہاں درجہ حرارت 52 ڈگری کو چھو گیا ، دادو میں 48‘ رحیم یار خان اور بھکر میں درجہ حرارت46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔لاڑکانہ میں درجہ حرارت 45اور ملتان میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔سندھ ، بلوچستان میں صبح سے ہی گرمی اور دھوپ کی شدت میں اضافہ رہے گا، جب کہ پنجاب میں بھی سورج اپنا رنگ دکھائے گا، تاہم گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میں کہیں موسم ابرآلود تو کہیں موسم کافی بہتر رہےگا۔
شدید گرمی

صبر اور شکر کی اہمیت

ہر انسان کو اپنی زندگی میں کئی طرح کے دکھ و مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس میں ...