عافیہ صدیقی کب واپس پاکستان آئے گی ؟

29 مئی 2017
عافیہ صدیقی کب واپس پاکستان آئے گی ؟

مکرمی! پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کئے 14 واں سال شروع ہو چکا ہے۔ ان کو 2003ءمیں امریکہ کے حوالے کیا تھا۔ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ماں کی جدائی میں جوان ہو چکے ہیں۔ انعام اﷲ خان لکی مروت آج لکی مروت سے میرے پاس اٹک شہر تشریف لائے تھے۔ تاکہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے قانونی پہلو¶ں پر بات چیت ہو سکے۔ اس سے قبل وہ لکی مروت سے پیدل مارچ کر کے بنوں ‘ ڈی آئی خان‘ کوہاٹ‘ پشاور‘ اٹک اور اسلام آباد تک تشریف لے گئے تھے۔ اس پیدل قافلہ نے بعض مقامات پر نہایت پرامن مظاہرہ بھی کیا تھا اور پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ لوگ ساتھ ملتے گئے اور قافلہ بنتا گیا۔ انہوں نے فرمایا کہ ہم انشاءاﷲ عید کے بعد پھر پرامن مارچ کریںگے۔ اگر امریکہ کا ریمنڈ ڈیوس کو واپس امریکہ جا سکتا ہے تو پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کیوں واپس پاکستان نہیں آ سکتی ؟(میاں محمد اکرم اٹک۔ 0321-5713840)