ڈویلیئرزکی گٹار بجاتے ویڈیو منظرعام پر آ گئی
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ ’’ڈینیئل‘‘ کیساتھ خوبصورت انداز میں گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں اور ان کی اہلیہ بھی ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ ویڈیو نے شائقین کو خوب محظوظ کیا ہے۔