ذرائع کے مطابق وفاقی وزرات داخلہ نے حکومت سندھ سے درخواست کی تھی کہ پی این ایس مہران حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے جس پر حکومت سندھ نے مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے مطابق ٹیم میں ایم آئی ،آئی بی، پولیس، نیول انٹلیجنس ،سی آئی ڈی اور ایف آئی اے کے اہلکار شامل ہوں گے ۔ یہ ٹیم مختلف زاویوں سے حملہ کی تفتیش کرے گی اور رپورٹ کی حتمی تیاری کا وقت بھی ٹیم خود ہی طے کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریئر ایڈمرل تحسین اللہ کی سربراہی میں بھی ایک ٹیم کام کررہی ہے جبکہ بیس کے اطراف کے رہائشیوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جارہا ہے
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024