اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر پولیس ہمہ وقت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے موجود رہے گی گلی محلوں میں پٹرولنگ کا عمل جاری رہے گا، ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگائے گئے ہیں پولیس اور عوام کو یک جان ہوکر جرائم کا سدباب کرنا ہے، محمد جواد طارق نے کہا کہ شہری تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں شہری عید کی خوشیاں منانے کیلئے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہونے سے قبل حفاظتی تدابیر اپنائیں۔
شہری آبائی علاقوںمیں جانے سے قبل حفاظتی تدابیر اپنائیں،جواد طارق
Mar 29, 2025