پی ٹی آئی کا مری حلقوں کے لیے نئے اسٹیک ہولڈرز / کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا فیصلہ

Mar 29, 2025

مری(بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی کے بانی چیئر مین عمران خان سے مشاورت کے بعد ملک تیمور نے درج ذیل حلقوں کے لیے نئے اسٹیک ہولڈرز / کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ موجودہ ٹکٹ ہولڈرز کی مسلسل غفلت، ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے، حلقے میں کم دلچسپی، اہم پارٹی سرگرمیوں میں غیر حاضری یا سطحی شرکت، اور الیکشن کے بعد پارٹی کے اہداف کے حصول میں ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ مؤثر قیادت اور نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔منظور شدہ نئی تقرریاں درج ذیل ہیں:این اے (NA )نعیم حیدرپنجوتا،اورحلقہ پی پی 6 (PP6 )سے سردارمنصورخان عباسی ہیں ،نئے تعینات ہونیوالے افراد تمام پارٹی کے تفویض کردہ کاموں کے ذمہ دار ہونگے، بشمول اپنے حلقوں میں جماعت کی متحرک سازی اور اپنے متعلقہ علاقوں میں پی ٹی آئی کے آفیشل نمائندے کے طور پر کام کریں گے۔

مزیدخبریں