حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او باہتر طاہر اقبال کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پولیس افسران، ملازمین سیاسی و سماجی شخصیات کی انسپکٹر طاہر اقبال کو مبارک باد۔ انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے مختلف سب انسپکٹرز سمیت ایس ایچ او باہتر طاہراقبال کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا انسپکٹر طاہر اقبال کا شمار پنجاب پولیس کے فرض شناس عوام دوست، خوش اخلاق پولیس افسران میں ہوتا ہے،انسپکٹر طاہر اقبال کو ترقی ملنے پر انسپکٹر سپیشل برانچ حضرو حاجی محمد اعظم ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر ایس ایچ او تھانہ اٹک خور صفدر خان ایس ایچ او اٹک سٹی ملک مجاہد عباس، ایس ایچ او فتح جنگ ملک نیاز احمد، چیف سیکورٹی آفیسر اٹک تیمور خان علی زئی، ایس ایچ او نیو ائیر پورٹ ملک نعیم، ایس ایچ او خانزادہ شہروز خان، ، وسیم صادق، معرر تھانہ حضرو حافظ عبد الحمید ریڈر ڈی ایس حضرو شاہد مقبول عدیل افضل خان، نعیم مغل اور لطفِ الرحمن ودیگر نے مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
طاہر اقبال کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاب ہونے پر سیاسی وسماجی حلقوں کی مبارکباد
Mar 29, 2025