گوجرخان کے چھ مختلف مقامات پر معتکفین اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے 

Mar 29, 2025

 گوجرخان (نامہ نگار)دعوت اسلامی گوجرخان کے زیر اہتمام تحصیل گوجرخان کے چھ مختلف مقاما ت پر معتکفین اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں تحصیل نگران علامہ تیمور مدنی کی نگرانی میں معتکفین کی تربیّت کا سلسلہ بھی جاری ہے شرکائے اعتکاف کو فرض علوم جیسے طہارت، غسل، وضو اور نماز و روزہ کے مسائل سکھائے جا رہے ہیں سب سے بڑا اعتکاف مرکزی عیدگاہ بڑکی میں ہو رہا  ہے جس میں سو سے زائد افراد معتکف ہیں اعتکاف کی تربیتی نشستوں میں معاونین جدول نگران عبدالوحید عطاری، فلک شیر عطاری، حاشر عطاری، نوید عطاری، عادل مدنی اور احتشام مدنی شامل ہیں اس کے علاوہ دیگر جو انتظامی امور میں معاونت کر رہے ہیں ان میں جاوید عطاری ارشد عطاری عادل عطاری خطیب عطاری وقار عطاری خرم عطاری منیر عطاری شامل ہیں چھ مقامات پر کم و بیش دو سے 200 سے زائد تعداد موجود ہے۔

مزیدخبریں