نبی کریم ؐ سے محبت ہی ہمارے ایمان کا حصہ ہے،پیر سید ساجد  شاہ 

Mar 29, 2025

 جاتلی(نامہ نگار)جاتلی کے نواحی علاقہ دارالعلوم کلر یالہ شریف میں 26 رمضان کی شب تکمیل قرآن کی تقریب منقد ہوی جس میں حافظ ظہیر حسین سلطانی نے پورے ماو مقدس میں نماز تراویح میں قرآن پاک سنایا  تقریب کی صدارت  پیر سید ساجد حسین شاہ جی نے کی اپنے خیالات کا اظہار  کرتے ہوے  مقررین نے کہا کہ رمضان کے  مقدس ماہ  کا آخری عشرہ جہنم کی آگ  سے آزادی کاہے  دنیا کی چکا چوند زندگی سواے دھوکہ وفریب  کے سازو سامان کے  اور کچھ بھی نہیں  ماہ صیام ہمیں داد رسی  صلہ رحمی صبر اخوت اور برداشت  کا درس دیتا ہے،نبی کریم ؐ سے محبت ہی ہمارے  ایمان کا حصہ اور سرمایہ حیات ہے  نبی پاک ؐ  کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم  دنیا وآخرت میں اپنا کھویا ہوا مقام  دوبارہ  حا صل کر سکتے  ہیں  تقریب سے  علامہ منصور الحسن  حافظ  ریاض حسین سلطانی  و دیگر نے بھی خطاب  کیا ۔

مزیدخبریں