مری (نامہ نگار خصوصی)عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کسی بھی ممکنہ ناگہانی صورت کے پیش نظر ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کامران صغیرکی زیرِ نگرانی میں ایمرجنسی کور پلان سے متعلق اجلاس میں ضلع مری کے تمام محکموں کی جانب سے بنائے جانے وا لے پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر مری کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی کہ عید الفطر کور پلان سمیت تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں،عید الفطر تعطیلات کور پلان سمیت دیگر اہم انتظامات بروقت مکمل کروانے پر تمام محکموں کے سربراہان کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری کا کہنا تھا کے کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر امدادی ہیلپ لائن 1122 سمیت ریسکیو کنٹرول روم نمبرز 0519330016,0519330025 اور ضلعی انتظامیہ کے ڈسٹرکٹ کنٹرول کے نمبر 0519269016, 0519269018 پر معلومات دی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارچ ٹریفک پولیس مری، موٹر وے پولیس مری، انچارج محکمہ صحت، افسران ضلعی و تحصیل انتظامیہ، سول ڈیفنس، محکمہ واٹر سپلاء، محکمہ گزارہ فاریسٹ، واپڈا، سوئی گیس، ویسٹ مینجمنٹ، ڈی ڈی ایم سی، ٹی ڈی سی پی،ایم سی مری،ایم سی کوٹلی ستیاں سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
عید الفطر کی تعطیلات،ممکنہ ناگہانی صورت کے پیش نظر ایمرجنسی کور پلان سے متعلق اجلاس
Mar 29, 2025