راولپنڈی (جنرل رپوٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں 27 سول جج جوڈیشل مجسٹریٹس کی کنفرمیشن کی منظوری دے دی ہے کنفرم ہونے والوں میں راولپنڈی کے 4 سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ بھی شامل ہیں ان ججوں کی منظوری پروبیشن پیریڈ مکمل ہونے کے بعد ہائی کورٹ کی ڈیپارٹمنٹل کنفرمیشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے کنفرم ہونے والے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹس میں راولپنڈی سے صبا عالم، ثمرہ وحید، شمع یاسین، یاسر بلال اور ذیشان بٹ بھی شامل ہیں۔
راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں 27 سول جج جوڈیشل مجسٹریٹس کی کنفرمیشن کی منظوری
Mar 29, 2025