لاہور (خبر نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کردیا، چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے ججوں اور جوڈیشل افسران کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیئے،افتتاحی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس عبہر گل خان نے شرکت کی۔ ہیلتھ انشورنس سہولت ای ایف یو انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے، ای ایف یو انشورنس کے نمائندہ نے ہیلتھ انشورنس سہولت کے تمام فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی جانب سے کورٹس ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ججوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کردیا
Mar 29, 2025