لیگی حکومت نے وسائل کا رخ دیہات کی طرف موڑ دیا:ملک محمد احمد خاں

Mar 29, 2025

الہ آباد/ٹھینگ موڑ + قصور(نمائندگان نوائے وقت)مسلم لیگ کی حکومت نے وسائل کا رخ دیہات کی طرف موڑ دیا ہے مریم نواز کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب ہر دیہات اور یونین کونسل کی سطح پر وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کی قیادت میں ملکر کچرے سے قصبوں اور دیہات کو صاف کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اپنے درینہ ساتھی اللہ رکھا بھٹی آف ڈھولن کی عیادت کے موقع پر نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بعد ازاں انہوں نے ستھرا پنجاب کے ملازمین کے ساتھ افطار ڈنر میں وفاقی وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سکورٹی اینڈ ریسرچ ملک رشید احمد خاں کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پر سردار فاروق اکبر ملک افضل خاں ملک اعجازِ احمد خاں سید عبدالرحمان شاہ سردار محمد اصغر ملک ریاض احمد خاں رانا ارشاد خان محمود قیصر ودیگر بھی موجود تھے ۔ علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کھڈیاں ڈسٹر کٹ قصور میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کو ماڈل کے طورپر پنجاب میں پیش کریں گے ایک ایک یوسی سے گندگی  اٹھائی جائے گی ۔

مزیدخبریں