
سعودی عرب نے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی۔ سعودی عرب نے ڈائیلاگ پارٹنر کی حیثیت سے تنظیم میں شمولیت کی ہے جو مکمل رکنیت کی طرف پہلا قدم ہے۔امریکی تحفظات کے باوجود سعودی عرب چین کے ساتھ طویل مدت شراکت داری کا خواہاں ہے۔سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے جس سے ریاست شنگھائی تعاون تنظیم میں مذاکراتی شراکت دار بن جائے گی