گرانفروشوں‘ ناپ تول میں کمی کرنیوالے کیساتھ سختی سے نمٹا جائے:کمشنر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور ناپ تول میں کمی کرنے والے دکانداروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے انہوں نے کہا کہ مصنوی مہنگائی کا سبب بننے والے تاجر آڑھتی اور دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں، زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جو اپنے ذاتی مفاد کے خاطر عام شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں یہ ہدایات انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کے ایک اجلاس کے دوران جاری کیںذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ آٹا چینی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء ضروری اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی غرض سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے والوں تاجروں کے گوداموں پر چھاپے مار کر انہیں قانون کے تحت سزائیں دلوائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں ماہ صیام سے قبل تمام تر اشیاء ضروریہ کی مقررہ داموں فراہمی یقینی بنائیں اور ان عناصر کے خلاف سختی سے نمٹیں جو عام استعمال کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔