عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید41 اموات اور 4 ہزار525نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 256 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ59 ہزار116ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد46ہزار663ہے اور 5 لاکھ98 ہزار197افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔