ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے لڑنے والوں کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی سامان دیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں 24 گھنٹے میں 121 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔ اگر احتیاط نہ کی گئی تو پاکستان میں کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کو ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو سیفٹی آلات دیئے جا رہے ہیں۔ کورونا سے لڑنے والوں کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی سامان دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا میں 6 لاکھ 64 ہزار سے زائد کنفرم کیسز ہیں۔ دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 31 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024