صوبہ سندھ میں شام 5 بجے کے بعد تمام پیٹرول پمپس بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پیٹرول پمپس بھی بند کرائی جائیں۔پیٹرول پمپس اور ٹائر پنکچر شاپس کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ شہر میں پیٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، تاہم ہائی ویز پر پیٹرول پمپس اور ٹائر پنکچر شاپس کھلے رہیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کرایا جائے گا، پابندی کا اطلاق سندھ کے تمام شہروں پر ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024