وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق اب تک جاں بحق ہونے والوں دونوں افراد نمونیہ کا بھی شکار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کی عمر 83 اور دوسرے کی 70 سال تھی ۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی مسافر ٹریفک پر پابندی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی سرحد پر مسافر بسیں اکٹھی ہو رہی ہیں، ان بسوں کو سندھ سے جانے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر گاڑیوں کو واپس کیا جا رہا ہے۔
ادھر لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں موجود افراد لود شیڈنگ سے بھی پریشان ہیں، نارتھ کراچی اور شادمان میں لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران بجلی کی ترسیل بحال رکھنے کا حکم دیا تھا۔