کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز کی ڈیوٹی 6 گھنٹے

لاہور: کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کی ڈیوٹی 6 گھنٹے کردی گئی ہے۔
سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے ڈیوٹی ٹائم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ٹیم ایک ہفتہ مسلسل ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ ایک ہفتہ ڈیوٹی کرنے والی ٹیم کو بعد ازاں 2 ہفتے کی چھٹی دی جائے گی۔