ایمبلم اسکول سٹلایٹ ٹاون میں ورچوئل سٹڈی کے تحت آن لائن کلاسز جاری
راولپنڈی (جزل رپورٹر) کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے تمام تجارتی،مذہبی ،سیاحتی اور تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں حفاظتی اقدام کے پیشِ نظر منفرد اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ادارہ ایمبلم اسکول سسٹم سیٹلایٹ ٹاون نے طلبہ و طالبات کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لیے ورچوئل کلاسز کا باقاعدگی سیاہتمام کر رہا ہے پرنسپل سونیا ارم نے کہا ہے کہ حوصلہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ہمیں یقین اور عمل کے ساتھ کرونا سے لڑنا ہے اور آگے بڑھتے ہوئے تعلیم کو بھی جاری رکھنا ہے۔موجودہ لاک ڈاؤن کی صورت میں حکومتی ضابطے کے پیش نظر ،ایمبلم اسکول سسٹم نے آن لائن کلاسزکا انتظام کرنے کے لئے ایمبلم لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیاہے تاکہ دورانیے سے مکمل تعلیمی فائدہ اٹھایا جا سکے۔پری اسکول اور پرائمری کے طلباء روزانہ ان کے متعلقہ وٹس ایپ گروپس کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے۔چھٹی ساتویں آٹھویں اور نویں جماعت کی ریاضی طبیعات، بائیو ،کیمسٹری ،مطالعہ پاکستان، اسلامیات اور انگریزی کی کلاسز روزانہ آن لائن ہورہی ہیں ۔