کرونا وائرس کی وبا ء سے متاثرہ لو گو ں کی مدد جا ری رکھیں گے،سجا د احمد ستی
کوٹلی ستیاں (نا مہ نگار) کو ٹلی ستیاں بلا وڑہ شریف کے سماجی رہنما ء سیٹھ سجا د احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ کرونا وائرس کی وبا ء کے دوران کسی بھی غریب و نا دار شخص جس کے ذرائع آمدنی متا ثر ہو ئے اور استطا عت نہیں رکھتے با لخصوص بیوہ و خواتین اور مزدور طبقہ انکی ما لی مدد کے لیے وہ اپنے محدو د وسائل جن میں وہ اپنے ہی کریا نہ سٹو ر سے اپنے گا ئوں کے لو گوں کی اشیا ئے خوردو نو ش کی فراہمی کی صورت میں ما لی امدا د کر یں گے انہوں نے تحصیل کو ٹلی ستیاں کے دیگر مو ضعات میں کریا نہ سٹو ر کے مالکا ن سے بھی یہ اپیل کی ہے کہ وہ بھی درد دل و انسانیت کی خدمت کے جذبے پر عمل پیرا ہو کر اپنے اپنے مو ضعا ت میں مالی استطا عت نہ رکھنے والے با لخصوص بیوہ و خواتین اور مزدور طبقہ کی ما لی مدد کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں اس عمل کے لیے اللہ تعالی مجھ سمیت دیگر بھا ئیوں کو ہمت و توفیق عطا فرما ئے۔