سابق صومالی فٹبالر عبدالقادر کرونا کا شکار ہوکر جاں بحق
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق افریقی فٹ بالر عبدالقادر محمد فرح کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر 59 سال تھی۔ گذشتہ ہفتے ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس کے بعد وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 80 کے عشرے میں وہ صومالیہ کے بہترین فٹ بالرز میں شامل تھے۔ انہوں نے ملکی اور کلب ٹیموں کی جانب سے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔وہ ان دنوں صومالیہ میں کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت میں مشیر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ خیال رہے کہ عبدالقارد فرح کرونا سے جاں بحق ہونے والے پہلے افریقی فٹ بالر ہیں۔