کھلاڑی اولمپکس کیلئے مضبوط ہوکر آئینگے : نائومی اوساکا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکانے کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہونے کی وجہ سے آئندہ سال ہم مزید مضبوط ہوکر آئیں گے ۔کرونا وائرس کی وجہ سے گیمز ملتوی کرنے کا فیصلہ بالکل درست ہے ۔ہر کوئی جانتا ہے کہ اولمپکس کا اس کیلئے کیا مطلب ہے ۔ میرے اپنے وطن میں ہی شرکت کرونگی ۔ یقینا مجھے گیمز ملتوی ہونے کا افسوس ہے مگر صورتحال کے مطابق چلنا پڑتا ہے ۔آئندہ سال 2021ء میں کھلاڑی مزید مضبوط ہو کر آئیں گے ۔میں اپنے وزیر اعظم کی حمایت کرتی ہوں ۔ وہ اور آئی او سی سو فیصدٹھیک ہیں ۔ ابھی اکٹھے نہیں ہوسکے تو آئندہ سال تمام کھلاڑی متحد ہونگے ۔ تمام ممالک کے کھلاڑیوں کیلئے وقت ہے کہ وہ رنگ و نسل بھلاکر متحد ہو جائیں اور لوگوں کی جان بچائیں ۔ جب وقت ٹھیک ہوگا تو میں بھی دنیا بھر کے لوگوں کو دکھائوں گی کی ہمار ا ملک کتنا پیارا اور مضبوط ہے ۔ یہ وقت اب آئندہ سال اولمپکس کے دوران آئے گا۔ سب محفوظ رہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں ۔ شفقت دکھائیں اور ایک دوسرے سے محبت سے پیش آئیں ۔