ڈی جے براوو کا نیاگانا جاری
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈین کرکٹر براوو نے کرونا وائرس کے حوالے سے گانا جاری کر دیا ۔انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ڈی جے براوو نے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'ہم ہار نہیں مانیں گے، اس وبا کے دوران میری دلی دعائیں تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، آئیں سب ملک کر وائرس کے خلاف جدوجہد کریں۔اپنے گانے میں براوو نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام ضروری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔