تاریکی کے بعد روشنی اللہ کا نظام ہے: حریم فاروق
لاہور(کلچرل ڈیسک ) اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ یہ بات یاد رکھیں کہ یہ اللہ کا نظام ہے کہ اندھیرے کے بعد روشنی ہے، بْرا وقت ہمیشہ نہیں رہتا ہے۔انہوں نے تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔حریم فاروق نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں سب سے پہلے تو شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری کے اشعار لکھے:سورج نے دیا اپنی چھاوں کو یہ پیغام‘ دْنیا ہے عجیب چیز کبھی صبح کبھی شام۔