ایک تصویر ایک کہانی
لاہور میکلورڈ روڈ پر ایک شخص مزدوروں میں کھانا تقسیم کر رہا ہے۔ کھانا حاصل کرنے کے لئے مزدوروں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے۔ کرونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ ہر حکومت اپنی عوام سے احتیاط کی اپیل کر رہے ہیں۔ اسی طرح حکومت پاکستان نے بھی احتیاط کے لئے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے تاکہ ہر شخص احتیاط کرے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ غریبوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ مگر کوئی احتیاط نہیں کی جا رہی۔ تین فٹ کے فاصلے کی بجائے ایک دوسرے کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں اور کئی لوگوں نے ماسک بھی نہیں پہنا ہوا۔ پنجاب حکومت کو ایسے اجتماع کو روکنا چاہئے اور جو بھی غریبوں کے لئے کرتا ہے حکومت کے قائم کردہ فنڈ میں دیں تاکہ غریبوں کی مدد بھی ہو سکے اور احتیاط بھی۔ اس وقت حکومت سے تعاون کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے تاکہ حکومت کرونا وائرس پر قابو پا سکے۔ (فوٹو:اعجاز لاہوری)