پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام کرونا وائرس پر پہلی ورچوئل کانفرنس
لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹتے ہوئے عوام میں ذہنی بیماریاں نہ پیدا ہو جائیں جو کہ کرونا وائرس سے ذیادہ خطرناک ثابت ہوں گی۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ کے موضوع پر پہلی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے کی جبکہ اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدرپروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری جاوید سمیع، ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر عرفان ندیم بخاری، ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، سائنس، لائف سائنسز، سوشل سائنسز، آرٹس، فارمیسی اور دیگر فیکلٹیوں سے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔