لاک ڈائون میں شہری کھانے پینے کو ترس گئے، منتخب نمائندوں کاغائبانہ نماز جنازہ
سکھر/نوکوٹ /ٹنڈوآدم /میرپورخاص/ خیرپور/ سانگھڑ/ جام نوازعلی/شہدادپور/کوٹری (بیورو رپورٹ /نامہ نگاران) سکھر ، روہڑی ،سکھر، روہڑی، نوکوٹ ،ٹنڈو آدم، میرپور خاص، خیرپور، نواب شاہ، شہداد پور، سانگھڑ، جام نوازعلی ،کوٹری اور دیگرشہروں میں لاک ڈائون ، تجارتی مراکز بند ، پولیس رینجرز ااہلکاروں کا گشت شہری گھروں میں محصور ہوگئے ،منتخب نمائندوں کے غائب ہونے پرغائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کے چھٹے روز سکھر میں لاک ڈائون کی صورتحال برقرار شہرکے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند جبکہ کریانہ ، میڈیکل اسٹور ، دودھ کی دوکانیں کھلی رہیں لاک ڈائون کے دوران شہریوں کو گھروں تک محدو د کرنے کیلئے پولیس ، رینجرز کے اہکار شہر کی اہم شاہراہوں ، چوہوراہوں پر تعینات جبکہ مختلف علاقوں میں دن بھر گشت بھی جاری رہا ،میرپورخاص سے بیورو رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں کو رونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال و دفعہ 144کے نفاذ کے دوران ضلع بھر میں تمام حفاظتی انتظامات پر مامور اور تمام اسکاڈز پر تعینات اہلکاروں کے لئے موبائل کینٹین قائم کی گئی ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے موبائل کینٹین کے ذریعے پینے کا صاف پانی بروقت مہیا کرنے کے لئے علیحدہ گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے ایس ایس پی کے واضع احکامات کی روشنی میں کرونا وائرس و دفعہ 144کے نفاد و دیگر حفاظتی انتظامات پر تعینات اور اسکاڈز میں تعینات اہلکاروں میں روزانہ کی بنیاد پر کھانا بھی تقسیم کیا گیانوکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق عالمی وبا کرونا وائرس سے بچاوْ کیلئے سندھ میں لاک ڈاوْن کے فیصلے کے بعد سندھ بھر کی طرح نوکوٹ اور گردونواح کے شہروں میں بھی کاروباری مراکز بند ہونے سے گندم،اسپغول، سرسوں اور دیگر فصلوں کی فروخت نہیں ہورہی ہے جس سے کاشتکاروں اور آبادگاروں کو لاکھوں روپوں کا نقصان ہورہا ہے ، آبادگاروں بابو مولا بخش نھڑی۔جمشید راجپوت۔معشوق راجپوت۔محمد شریف چانڈیو۔عبدالمجید چانڈیو ، اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاوْن کی وجہ سے مارکیٹ بند ہونے سے تیار فصلیں خراب ہورہی ہیں،ٹنڈوآدم سے نامہ نگار رانا عمران اختر کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر جہاں حکومت نے کاروباری تعلیمی درس گاہوں و دیگر سرگرمیوں کو لاک ڈاؤن کیا ہے وہیں پاور لومز کارخانوں پر بندش عائد کی ہے جس کے سبب سینکڑوں مزدور کء روز سے بھوک اور افلاسی کی حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں کاٹن اینڈ سلک ویونگ فیکٹریز ورکر یونین کے چیئرمین جان محمد راجپوت صدر غلام اکبر چشتی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں لیکن حکومت اور پاور لومز مالکان کا مزدروں کو ہنگامی حالات میں نظر اندا کرنا کسی دشمنی سے کم نہیں ہے،انہوں نے ارباب اختیار وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ڈپٹی کمشنر سانگھڑسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزدور طبقہ کے لیے خصوصی فنڈ سے مالی امداد فوری جاری کریں تاکہ انکے گھروں کے ٹھنڈے چولہے پھر سے گرم ہوسکیں،خیرپورسے بیورو رپورٹ کے مطابق سوئی گیس کے علائقے میں لاک ڈاؤن میں شہریوں کا انوکھا احتجاج کیاگیا،حلقے کے ایم این اے،ایم پی اے،ضلع چیرمین،مقامی چیئرمین اور منتخب عوامی نمائندگان سمیت مقامی قیادت کی عرصہ دراز سے گمشدگی پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی شہریوں کاکہناہے کہ نہ کسی کو ماسک ملا ہے اور نہ راشن بیگ ملا ہے شہریوں نے وزیراعلی سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے راشن دے کر مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور لاک ڈائون کے باعث متاثرین کے لئے ملنے والے فنڈز سمیت دیگر اشیاء ضروریات زندگی کو ہڑپ کرنے کے لئے مقامی منتخب عوامی نمائندگان کرپشن وائرس بن چکے ہیں۔