ایران سے آئے 2افراد کو آئسولیشن وارڈمیں داخل کرانے کی اپیل
نواب شاہ (بیورورپورٹ /عاطف ابڑو)ایران سے دو افراد نواب شاہ پہنچ گئے27 مارچ کوآنے والے یہ افراد اس وقت خدا کی بستی نزد سوئی گیس اسٹاپ حاجی رمضان رند کے گھر میں رہائش پزیرہیں علاقہ مکینوں نے نواب شاہ انتظامیہ اورخصوصا ایس ایس پی شہیدبے نظیرآبادسے مطالبہ کیاہے کہ ان افرادکی آمدکافوری نوٹس لیاجائے اوران مشتبہ افرادکے کورونا سے متعلق ٹیسٹ کیے جائیں ،علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیاکہ لاک ڈاون کے باوجود یہ لوگ نواب شاہ کیسے پہنچے انہیں فوری طورپرآئسولیشن وارڈمیں داخل کیاجائے تاکہ دیگرافرادکواس موذی وباسے بچایاجاسکے ۔