اے سی رورل کا مختلف علاقوں کا دورہ، مہنگی اشیا بیچنے پر جرمانے
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد کے رورل سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ محمود نے مہنگی اشیا بیچنے پر جرمانے، لاک ڈاون پر عملدرآمد، میڈیکل اور سپر سٹورز پر سوشل ڈسٹنس پالیسی کے مطابق شاپنگ کو یقینی بنایا جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے غربا میں فوڈ بیگ اور ماسک تقسیم کیے گئے۔ اسلام آباد کے رورل سب ڈویژن کورال، پاکستان ٹاون، پی ڈبلیو ڈی، پولیس فاونڈیشن کی مارکیٹوں میں اے سی رورل عبداللہ محمود نے بنیادی ضرورت کی اشیا کی دکانوں کا دورہ کیا اور تمام شاپس پر سوشل ڈسٹنس کی پالیسی جس میں تمام خریداروں میں کم از کم چھ فٹ کا فاصلہ اور دکان کے اندر پانچ افراد سے زائد کے داخلے پر پابندی جبکہ سٹورز پر ماسک اور سینیٹائزر کا بھی انتظام یقینی بنایا اے سی رورل عبداللہ محمود نے مخیر حضرات کے تعاون سے ڈھوک کالا خان اور کچی آبادی میں مستحق افراد میں کھانے پینے کی اشیا اور ماسک بھی تقسیم کیے۔